قرآن پڑھنے اور روحانی عبادتیں کرنے سے کینسر ختم ہو گیا’ ونیزہ احمد

لاہور (شوبز نیوز) ماضی کی سپر ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ کئی سال قبل طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے جب انہوں نے میڈیکل ٹیسٹس کروائے تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں لمفوما ہوا ہے، تاہم ان کا کینسر قرآن پڑھنے اور روحانی عبادتیں کرنے سے ختم ہوگیا۔ونیزہ احمد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کیا اور بتایا کہ کئی سال قبل وہ بیمار ہوئی تھیں، اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھا۔ان کے مطابق اس وقت وہ بہت مصروف اور خوشحال زندگی گزار رہی تھیں، بیرون ممالک فیشن شوز میں شرکت کے لیے جاتی تھیں، انہیں لگتا تھا کہ وہ کبھی بیمار نہیں ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ ایسے ہی کسی مہینے وہ ملائیشیا، سے امریکا پھر سری لنکا سے پاکستان اور پھر بیرون ملک سفر کرنے کے دوران سر درد کا شکار ہوئیں اور کئی دن تک ان کے سر میں درد رہا جو گزرتے دنوں میں بڑھتا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہی ان سن ٹی وی لاونچ ہو رہا تھا اور ان کی وہاں ملازمت ہو رہی تھی، ان کا انٹرویو ہونا تھا لیکن وہ سر درد کی وجہ سے نہیں جا سکیں تو چینل کے مالک نے انہیں فون کروایا اور پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے۔، جس پر انہوں نے انہیں اپنے سر درد سے متعلق بتایا۔ونیزہ احمد کے مطابق چینل کے مالک نے ان کے پاس ڈاکٹر جمعہ کو بھیجا، جنہوں نے ان کا ابتدائی چیک اپ کرنے کے بعد انہیں بتایا کہ انہیں میننجائٹس یعنی گردن توڑ بخار ہے، جس کے بعد وہ علاج اور ٹیسٹس کے لیے ہسپتال گئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ہسپتال میں میننجائٹس کا علاج ہونے کے بعد ان کے گردن کے لمف نوڈز سوج گئے، جس کے بعد ان کے لمف نوڈز کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انہیں لمفوما کا کینسر ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں