38

قرآن کریم کی عزت وحرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے

فیصل آباد(پ ر)قرآن پاک کی توہین اور بے حرمتی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ایسے توہین آمیز اور شرانگیزی کے واقعات امت مسلمہ کیلئے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ عالمی سطح پر اس حوالے سے فوری طور پر قانون سازی کی جائے۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین پنجاب مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان علامہ محمد یامین مدنی آف چونڈہ نے سویڈن کیخلاف نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیاریلی میں طلباء کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ قرآن کریم کی عزت و حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ساری دنیا جانتی ہے کہ مسلمان قرآن کی حرمت کیلئے اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے قران پاک کی بے حرمتی اور توہین رسالت ۖکے واقعات کا نہ رکنامسلم حکمرانوں کی بے حسی اور نااہلی کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں