47

قرآن کی بے حرمتی پرحکومت کوسخت احتجاج کرنا چاہیے

چنیوٹ(نامہ نگار)امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان،و سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجا ب محمد الیاس چنیوٹی نے کہا ہے کہ سویڈن کی طر ف سے قرآن مجید کی بے حرمتی پر حکومت پا کستا ن کو سخت احتجاج کرنا چاہئے، قرآن مجید تمام آ سما نی کتابوں کی تعلیمات کا مجموعہ اور انکی تائید کرنے والی کتاب ھے قرآن کی توہین درحقیقت تور یت ، زبور اور انجیل کی توھین ھے، الہامی مذاہب کے خلاف ھرزہ سرائی کی ھرگز اجازت نہیں ہونی چاہیے،شر پسندوں نے امن عالم کو تہہ و بالا کرنے کی مذموم کوشش کی ھے،ایسے لوگوں کے خلاف عا لمی عدالتِ انصاف میں ٹرائل ہونا چاہیے، حکو مت پاکستان سویڈن سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اسے مسلمانوں کی بے چینی سے آگاہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں