قربانیاں دینے والے کارکنوں کو عزت دینے کی ضرورت ہے

فیصل آ باد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے پارٹی کی تنظیم سازی میں باوقار اور کارآمد کارکنوں کاشامل کرنے جبکہ آ ئندہ عام انتخابات میں بھی نوجوان اورعوام کی خدمت کرنے والوں کوٹکٹ جاری کرنے کا مطالبہ کردیاہے دوسری طرف انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سرکاری محکموں میں بھی باوقار عہدے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے فیصلوں سے پارٹی مزیدمنظم اورکارکن متحرک ہوں گے۔ مخالفین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے قربانیاں دینے والے مختلف کارکنوں کوعزت دینے کی ضرورت ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ناکامی کے باوجودایک ہی خاندان کوٹکٹ دینے کے فیصلے ناکامی کاسبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمت میں 7روپے 41پیسے کی کمی کونیک شگون ہے تاہم آ ئی پی پیز کے معاہدے ختم اورنئی حکمت عملی کے بعد حکومت کو 3ہزار 498روپے کی بچت ہوئی ہے جبکہ جو قیمت کم کی گئی ہے وہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے اس کاریلیف بجلی کی قیمت میں دیاجارہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں