9

قرضوں سے نجات تک معاشی استحکام ممکن نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ گیس کی قیمتوں میں 7.14فیصد اضافہ غریب عوام کے چولہے بند کرنے کے مترادف ہے انڈسٹری پہلے ہی تکے پرچل رہی ہے جبکہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے ملک بھرمیں سینکڑوں کارخانے بندہوچکے ہیں -اوگرانے8نے فیصدکمی کادعوی کیاتھامگر اب اس میں اضافہ کردیاہے جو ہرطبقہ کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ انکا کہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کی تقلید کریں جنہوں نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیاتکلیف نہیں دی بلکہ 2017 میں آ ئی ایم ایف سے نجات بھی حاصل کرلی تھی قرضوں سے نجات تک معاشی استحکام ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں