قرضوں پر چلنے والے ممالک معاشی طور پرمستحکم نہیں ہو سکتے

فیصل آباد(سٹا ف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے وفاقی بجٹ میں بجلی کی قیمت میں وسیع پیمانے پر کمی کی ضرورت تھی مگر پاور کمپنیوں کے ساتھ ازسرنو معاہدوں کے باوجودکمی نہیں کی گئی-ملک کے موجودہ حالات میں میاں نواز شریف کی طرح آ ئی ایم ایف سے نجات حاصل کرنی چاہئے تھی قرضوں کی وجہ سے پاکستان آ ئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے پر مجبورہے میاں نوازشریف نے جب اسے خیربادکیا اس کے بعد مہنگائی کنٹرول میں رہی مگرپی ٹی آئی نے دوبارہ پاکستان کو زنجیروں میں جکڑد یا – ان کاکہناتھاکہ اب عوام اورانڈسٹری کیلئے سب سے بڑا مسئلہ مہنگی بجلی ہے اگر اس میں کمی کی بجائے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ جاری رہا تو انڈسٹری کی پیداواری لاگت بھی پوری نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں