22

قرضے کا سارا بوجھ غریب اورمتوسط طبقہ اٹھانے پرمجبورہے

فیصل آباد(پ ر)چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما ) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے آئی ایم ایف کا قرضہ ایک شارٹ ٹرم آپشن ہے ۔ غیر دستاویزی معیشت کی وجہ سے اس قرضے کی شرائط کا سارا بوجھ غریب اور متوسط طبقہ اٹھانے پر مجبور ہے جس وجہ سے اسکی کمر توڑ چکی ہے ۔ ان ڈائریکٹر ٹیکسوں کی وجہ سے امراء اور جاگیرداروں پر اس پروگرام کی سخت شرائط کا بوجھ نہ ہونے کے برابر ہے اس طرح نان فائلرٹیکس ادا نہ کرنیوالے یا برائے نام ٹیکس ادا کرنے والے شعبے بھی سخت شرائط کے اثرات سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیںجو افسوسناک ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ایک طرف غربت میں اضافہ ہوا اور اکثریت کی زندگی مشکل ہوتی چلی گئی جبکہ دوسری طرف مٹھی بھر افراد کی دولت حیران کن رفتار سے بڑھتی چلی گئی اور یہ سلسلہ پورے زور و شور سے اس وقت بھی جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں