راولپنڈی(بیوروچیف)راولپنڈی میں قرض دینے والی آن لائن کمپنیوں کی دھمکیوں سے تنگ شہری نے خودکشی کرلی۔ پنڈی کے رہائشی مسعودنامی شخص نے آن لائن کمپنی کا قرض چکانے کیلئے دوسری کمپنی سے 22 ہزار روپے قرض لیا، آن لائن کمپنیوں کے نمائندوں نے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور دھمکیاں دیں۔مرحوم کی بیوہ نے بتایاکہ آن لائن کمپنیوں نے موبائل سے ذاتی ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دی، میرے شوہر قرض کی دلدل میں پھنستے گئے اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔مسعود کی بیوہ نے ویڈیو بیان میں بتایاکہ 6 ماہ قبل میرے شوہر کی نوکری ختم ہوگئی تھی، گھر کا کرایہ اوربچوں کی فیس کیلئے آن لائن 13 ہزار روپے قرض لیا، ایک ہفتے بعد آن لائن کمپنی نے تنگ کرنا شروع کردیا اور رقم سود کے ساتھ 50 ہزار تک بڑھا دی۔
32