قرض سے پریشان باپ نے2کمسن بیٹیوں کو ذبح کرڈالا

کراچی (بیوروچیف) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شدید مالی دبائو اور قرضوں میں مبتلا شخص نے اپنی دو بیٹیوں کے گلے کاٹ ڈالے۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں باپ نے دو بچیوں کے گلے کاٹ دیے، ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دبا اور قرضوں میں مبتلا تھا، ملزم پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بیروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم اکبر کی 5بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10اور 11سال تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں