15

قرض لینے سے معیشت اورکرنسی مستحکم نہیں ہوسکتی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے میا ں علی سرفراز نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف سے قرض لیے جانے کے حوالے سے کہا کہ قرض لینے سے معیشت اور کرنسی مستحکم نہیں ہو سکتی۔ ملک میں آئین کی حکمرانی ہے نہ قانون کی اور نہ ہی جمہوریت کی، ملک میں جنگل کا قانون ہے اور جنگل کے بادشاہ کا قانون بہاول نگر واقعے سے ثابت ہوگیا ملک میں جنگل کا قانون ہے، اسی جنگل کے قانون کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بادشاہ چاہتا ہے تو 5 دن میں ہمیں 3 کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے،۔نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں