قصابوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں،مہنگے داموں گوشت فروخت کرنا معمول بنا لیا

گوجرہ (نامہ نگار) شہر و گردو نوا ح میں قصا بو ں کی من ما نیوں کا سلسلہ جاری ،مہنگا گوشت اور کم وزن فرو خت کرنے کا سلسلہ عروج پر۔ تفصیلا ت کے مطا بق شہر و گردو نوا ح میں قصا بو ں نے گوشت مہنگے دا مو ں فروخت فروخت کر نے کے سا تھ سا تھ کم وزن میں فروخت کر نا معمول بنا لیا ایک کلو گوشت لینے پر شہریوں کو 800گرا م گوشت دیا جا رہا ہے شہریو ں کا کہنا ہے کہ قصا ب سرکاری نرخ نا مہ ہو نے کی بجا ئے سرکا ری ریٹس پر عمل درآ مد نہیں ہورہا اور کم مقدار کی شکایا ت بھی عا م ہیں تحصیل گوجرہ میں پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹس نے کے باوجود انہیں کو ئی پو چھنے وا لا نہیں قصاب شہریوں کوسرکاری نرخوں سے تجاوز کر تے ہو ئے مہنگے داموںمن مرضی کے ریٹس پرگوشت کی فروخت کر نے میں مصروف ہیں اور جس کا وزن 800 گرام گاہک کو دیا جاتا ہے اسی طرح مر غی کے گوشت کا وزن بھی کم دیا جا رہا ہے عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹس سے روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ طلب کرنے اور سرکاری مقررہ قیمتوں پرگوشت کی فروخت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں