قطری شہزادی نے نانگا پربت چوٹی سر کر لی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے پاکستان کی 8,126میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کر لی۔شیخہ اسما آل ثانی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں، خطرناک موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت (المشہور قاتل پہاڑ) پر قومی پرچم لہرایا گیا۔شیخہ اسما کا یہ کارنامہ ان کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسما عالمی کوہ پیمائوں کی صف میں نمایاں ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں