قطر اور ترکیہ کی درخواست پر پاکستان افغانستان سے دوبارہ مذاکرات کیلئے رضا مند

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پاکستان کو دھمکیاں دینے والے طالبان آپس میں لڑ پڑے’ گزشتہ ہفتے بدخشاں صوبے میں معدنیات کی تقسیم پر طالبان کے دو گروپوں میں لڑائی میں 10افراد ہلاک ہوئے تھے اب کابل میں برسر اقتدار گروپ کے سراج الدین حقانی’ وزیرداخلہ اور اخونزادہ طالبان کے مسلح جنگجو لڑے ہیں متعدد افراد مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دو روز معطل رہنے کے بعد ترکی اور قطر کی درخواست پر پاکستان دوبارہ کابل سے مذاکرات کیلئے تیار ہو گیا ہے اب پھر کسی بھی وقت مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔ مذاکرات پاکستان کے اس مطالبے سے شروع ہوں گے کہ TTP کے شرپسند پاکستان پر حملہ آور نہیں ہوں گے۔ TTP سرحدی علاقوں سے دور بھجوایا جائیگا۔ اگر یہ مذاکرات بھی بارآور نہ ہوئے تو جنگ چھڑ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں