قطر نے اولمپک گیمز 2036 کی میزبانی کیلئے بولی دے دی

دوحہ (سپورٹس نیوز) دوحہ نے کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز 2036کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر بولی دے دی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق توانائی پر انحصار کرنے والی خلیجی ریاست قطر اپنی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے بڑے کھیلوں کے مزید ایونٹس کی میزبانی کرنے کی خواہاں ہے۔خلیج کی سب سے چھوٹی اور امیر ترین ریاستوں میں شمار ہونے والا قطر اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کر چکا ہے۔قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نیکہا ہیکہ اگر قطر کو اولمپکس گیمز 2036 کی میزبانی مل جاتی ہے تو قطر اولمپکس کی میزبانی کرنے والا مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ کا پہلا ملک بن جائے گا۔انہوں نے سرکاری قطر نیوز ایجنسی پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز 2036 کی میزبانی کے لیے قطر اولمپک کمیٹی کی طرف سے دی جانے والی سرکاری بولی قطر کے سفر میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے مزیدکہا کہ اولمپک گیمز 2036 کی بولی قطر کے اس ریکارڈ پر مبنی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں