قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت

کمالیہ(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی، اہلحدیث یوتھ فورس کے صدر حافظ شاہد ندیم اور جنرل سیکرٹری زبیر اقبال چیمہ سمیت دیگر رہنماں نے بستی سنگاہ تحصیل 18 ہزاری میں سیلاب متاثرین میں خشک راشن، کپڑے ، بستر، ادویات اور دیگر سامان تقسیم کیا۔ یہ اقدام امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی کی ہدایت پر الفلاح فانڈیشن کے تحت کیا گیا۔ رہنماں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے تمام اداروں کو مفادات سے بالاتر ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ضلعی امیر نے اسرائیلی مظالم اور قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں