قطر کیخلاف اسرائیلی جارحیت قابل مذمت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹاون نائب ناظم جناح ٹاون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ قطر کیخلاف اسرائیل جارحیت نہایت سوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات اس حقیقت کو واضح کر رہے ہیں کہ جب تک مسلم ممالک تقسیم رہیں گے اور با ہی اختلافات میں اچھے رہیں گے، دشمن قوتیں ان کا استحصال کرتی رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آج قطر نشانہ ہے تو کل کسی اور مسلم ملک کی باری بھی آسکتی ہے اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم دنیا اتحاد و یکجہتی کے جذبے کو فروغ دے اور مشترکہ حکمت عملی اپنائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ اپنے وسائل اور افرادی قوت کو ایک دوسرے کے تحفظ اور عالمی سطح پر اپنے حقوق کے دفاع کے لیے استعمال کریں تاکہ کوئی طاقت ان کے خلاف جارحیت کرنے کی جرات نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال مسلم قیادت کے لیے ایک بڑا امتحان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں