قلعہ میر زمان میں گندم کے کھیت میں آ گ لگ گئی

صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی گائوں قلعہ میر زمان میں گندم کے کھیت میں اچانک آگ لگ گئی جس سے تقریباً 20 ایکڑ گندم جل گئی۔ اطلاعات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں روڈ پر واقع گائوں قلعہ میر زمان کے قریب سیم نالہ پر گندم کے کھیتوں میں آگ لگنے سے 15 سے20 ایکڑ پرمحیط گندم جل کر خاکستر ہو گئی۔ریسکیو 1122 نے بر وقت پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا تاہم آگ بجھاتے ہوئے ایک مقامی نوجوان حمزہ ولد مصطفی آگ کی لپیٹ میں آنے سے چل بسا۔آگ نے آناً فاناً تباہی مچا دی ۔ریسکیو 1122 نے کمال ہمت اور جرات سے آگ بجھانے کی کارروائی کی ۔آگ اتنی شدید تھی کہ تقریباً20 ایکڑ کے قریب گندم جل گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں