34

قلندر کیلئے ایک چانس باقی

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ 8کے پلے آف میں ملتان سلطانز نے میزبان اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 84رنز کے بھاری مارجن سے آوٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔غضبناک سلطانز کے سامنیقلندزر کی مضبوط بیٹنگ لائن پسپائی پر مجبور ہوگئی۔ پوری ٹیم 33گیندوں پہلے صرف 76رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا کم ترین اسکور ہے۔ کیرون پولارڈ نے مشکل وقت میں جارحانہ بیٹنگ کی پھر بولنگ میں بھی کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مسلسل تیسرے سال فائنل میں پہنچادیا ۔2020کی چیمپئن ٹیم نے قلندرز کو تمام شعبوں میں مات دی۔ سات بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے، تین صفر پر آوٹ ہوئے۔ اتوار کے فائنل کا فیصلہ میں جانے کے لئے لاہور قلندرز کے پاس اب بھی ایک چانس موجود ہے۔ قلندرز نے گذشتہ سال فائنل کے بعد اس سال دونوں گروپ میچوں میں ملتان کو شکست دی تھی۔ قلندرز کو لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری گروپ میچ میں اسے کراچی کنگز نے86رنز سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں