تاندلیانوالہ(نامہ نگار) تاندلیانوالہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کے سابقہ ایم این اے بانی رہنما پیپلز پارٹی خان شہادت علی بلو چ کی وفات پر تعزیت کے لیے انکے بیٹوں خان ندیم خان بلوچ اور سخاوت عمران بلوچ اور ان کی بیٹی سابقہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی راحیلہ شہادت بلوچ کے گھر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان قمر زمان قائرہ تشریف لائے اور شہادت بلوچ کی وفات پہ ان کے لواحقین سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔اور کہا کہ خاں صاحب کی پارٹی کے لیئے خدمات اور ان کی پارٹی سے وفا داریاں کبھی نہیں بھلائی جاسکتی ہیں جن کو بھٹو کا خاندان کبھی بھی نہیں بھول سکتا انہوں نے ہر دور میں صرف اور صرف پارٹی کا پرچم بلند کئے رکھا اور اج بھی دیکھا ہیے اج کی کوٹھی پہ بھٹو کا پرچم لہرا رہا ہیے انہوں نے ہمشہ پارٹی کے وقار کو بلند رکھا وہ اپ لوگوں کی اور علا قے کی پہچان تھے مری دعا ہیے کہ خان صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کو اہل خانہ کو اور بچوں کو ہمشہ سلامت رکھے۔
27