قومی اسمبلی ملازمین کایومیہ اوورٹائم ایک ہزار ہوگیا

اسلام آباد(بیوروچیف)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کا اوور ٹائم بڑھا دیا ہے۔پہلے قومی اسمبلی ملازمین کو چار سو روپے فی دن اوور ٹائم ملتا تھا ۔اب چھ سو روپے اضافے سے یہ ایک ہزار روپے یومیہ کردیا گیا ۔اوور ٹائم صرف اجلاسکے دنوں میں دیا جائے گا ۔ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے باقاعدہ منظوری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں