55

قومی اسمبلی’ 93 آزاد’ 75(ن) لیگ’ پیپلزپارٹی کے 54امیدوار کامیاب

اسلام آباد (بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج جاری کردیے۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 75 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ آزاد امیدوار 101 نشستوں پر کامیاب ہوگئے جن میں سے 93 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی حمایت حاصل ہے۔پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں جیت لیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔ مسلم لیگ ق اور جے یو آئی تین تین نشستوں پر کامیاب ہوگئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی نے دو اور مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیا اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست جیت لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں