36

قومی انرجی پلان کی تشکیل پر کام کی منظوری (اداریہ)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل پر متعلقہ وزارتوں اور صوبوں کی مشاورت سے کام کرنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے جامع قومی انرجی پلان کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کی ہدایت کر دی جبکہ ویلنگ چارجز کی نیلامی کے لیے فریم ورک گائیڈ لائنز کی اصولی منظوری بھی دی گئی شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کی جرأت ودلیری اور عوامی جوش وجذبے سے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو اسے ہمیشہ یاد رہے گا قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر کا وقت آ گیا، شبانہ روز محنت سے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے صنعتوں کو مسابقتی ٹیرف پر بجلی فراہم بندرگاہوں میں پڑے متروکہ کارگو کی نیلامی کے لیے شفاف نظام لایا جائے، پاکستان کی تمام بندرگاہوں کی توسیع پر کام تیز کیا جائے تاکہ بڑے جہاز لنگرانداز ہو سکیں’ مختلف نوعیت کے پورٹ چارجز کو مزید کم کیا جائے وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں دانش یونیورسٹی بنانے اور جلد پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا اجراء کرنے کا بھی اعلان کیا وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر جائزہ اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا شہباز شریف نے جامع قومی انرجی پلان کے کئے علیحدہ سیکرٹریٹ بنانے کی بھی منظوری دی صنعتوں کے لیے کم سے کم لاگت پر بجلی کی فراہمی اور گھریلو صارفین کے لیے سہولت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیراعظم نے قومی انرجی پلان میں وزارت موسمیاتی تبدیلی وزارت خزانہ وزارت صعنتی پیداوار اور وزارت پٹرولیم کی سفارشات کو مؤثر انداز میں شامل کرنے اور ملک میں بجلی کے ذیلی ترسیلی اداروں (ڈسکوز) کی نجکاری کو مؤثر انداز میں اور جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے حکم دیا کہ ملکی صنعتی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے صنعتوں کو بجلی مسابقتی ٹیرف پر فراہم کی جائے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے یونیورسٹی آف آزاد وجموں کشمیر مظفرآباد میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا وہ دن دور نہیں جب بھارتی ظلم وستم وتسلط میں مشکل ترین زندگی بسر کرنے والے ہمارے مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائی بھارت سے آزادی حاصل کریں گے،، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قومی انرجی پلان کی تشکیل پر کام اور اس کے لیے علیحدہ سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دینا خوش آئند ہے بلاشبہ اس وقت ملکی ترقی کیلئے قومی انرجی پلان کی تشکیل ضروری ہے سب سے ضروری کام صنعتوں کے فروغ برآمدات میں اضافہ پر توجہ دینا ہے اس اقدام سے صنعتوں کا پہیہ چلے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے حکومت نے یہ عزم کیا ہے کہ صنعتی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے صنعتوں کو بجلی مسابقتی ٹیرف پر فراہم کی جائے ملک میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے انڈسٹری پر بوجھ پڑا پیداوار متاثر ہوئی برآمدات میں کمی واقع ہوئی اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ ہماری مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کے باعث پیداوار متاثر ہوئی اور بیرونی منڈیوں میں دیگر ممالک کا مقابلہ نہ کر سکنے کی وجہ سے برآمدات کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکے وزیراعظم کی طرف سے اس مسئلے کو حل کرنے کا عزم قابل تعریف ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ صنعتوں کیلئے بجلی ٹیرف میں واضح کمی کی جائے ٹیکسوں میں کمی بھی ناگزیر ہے حکومت بیمار صنعتوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے قرضے فراہم کرے اور ضروری سہولیات فراہم کرے تاکہ صنعتی شعبہ ملکی ترقی وخوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکے۔ ملکی درآمدات میں کمی کی جائے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو جس قدر ممکن ہو سکے محفوظ بنایا جا سکے۔ صنعتی ترقی ملکی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے لہٰذا صنعتوں کی بحالی پر سب سے زیادہ توجہ دی جانی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں