100

قومی اور معاشرتی ترقی کیلئے خواتین کی ذہنی صحت نا گزیر ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز ڈوگر نے کہا ہے کہ قومی اور معاشرتی ترقی کیلئے خواتین کی ذہنی صحت ناگزیر ہے۔جب تک خواتین ذہنی طور پر صحتمند نہیں ہونگی کوئی بھی ملک یا قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ ہوم ٹاؤن کمیونٹی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین کی ذہنی صحت کے متعلق الائیڈ ہسپتال ٹو میں سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت سے مراد زندگی کے جسمانی، جذباتی اور روحانی شعبوں میں توازن تلاش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عورتوں میں ذہنی مسائل کا عارضہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی کچھ وجوہات میں سے طلاق، کسی عزیز کی موت، جسمانی بیماری اورکم آمدنی ہونا جیسے مسائل ہیں جو ذہنی عارضے کو جنم دیتے ہیں۔اس کے برعکس اچھی ذہنی صحت کی حامل خواتین زندگی کو بامقصد سمجھتی ہیں کیونکہ وہ با اعتماد ہوتی ہے اور منفی جذبات مثلاً ڈپریشن، غصہ، ناراضگی یا پریشانی کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں