قومی ایئر لائن PIAکی نجکاری نہایت خوش آئند

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا ز ا ہد توصیف نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کو نہایت خوش آئند اورحکومت کا احسن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ملکی معیشت دو ر رس نتائج اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پی آئی اے کی شفاف طریقہ سے نجکاری کی گئی ہے اسی طرح پاکستان کے دیگر پرائیو یٹ سیکٹر سے متعلقہ سرکاری ادارہ جات مثلا پاکستان ریلوے اور بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن بھی اشد ضروری اور لازم ہے کیونکہ ایسے ادارے چلانا حکومت کا کام نہیں کیونکہ ہرآنے والی حکومت ایک طویل عرصہ سے پی آئی اے ‘ ریلوے’ پاکستان سٹیل ملز اور بعض بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں کا خسارہ از خود برداشت کر رہی ہے اگرایسے اداروں کو نجی شعبہ میں دیدیا جائے تو پرائیویٹ طور پر کارکردگی بہتری آئے گی اور پاکستان ریلوے سمیت دیگر ادارے منافع بخش بن جائیں گے رانا زاہد توصیف نے مزید کہا کہ حکومت کا کام اچھی گورننس اور عوامی مسائل کے حل کے لئے موثر اور بہترین پالیسی تشکیل دینا ہے ۔ موٹرویز اور دیگر ایسے منصوبہ جات کی تکمیل بھی حکومت کا کام نہیں بلکہ سڑکوں اور دیگر تعمیراتی منصوبہ جات پرائیویٹ اداروں کو سونپے جانے سے کمیشن مافیا کا خاتمہ ہوگا میں سمجھتا ہوں جس طرح آج مسلسل خسارہ میں جانے والے پی آئی اے جیسے اہم ادارے کی نج کاری کی گئی ہے جلد دیگر اداروں کو بھی پرائیویٹ کرنے کے لئے فوری منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ حکومت خسارہ سے بچ سکے اور ملکی نظام میں بہتری آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں