قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف)ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے اور نئی شرح کا اطلاق 25فروری سے کیا گیا ہے۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20فیصد سے کم ہو کر 11فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13فیصد سے کم ہو کر 10.80فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.15فیصد سے کم ہو کر 12.14فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 20بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکائونٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد اور شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد ہو گئی ہے۔ سروا اسلامی ٹرم اکائونٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 سے کم ہو کر 9.74 فیصد اور سروا اسلامی سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 فیصد سے کم ہو کر 9.74 فیصد کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں