49

قومی دولت لوٹنے والوں کی سیاست آخری سسکیاں لے رہی ہے

فیصل آباد(پ ر) پاکستان تحریک انصا ف نامزد PP-116 مضبوط امیدوار انشاء اللہ ایم پی اے چوہدری ذیشان بابر نے کہا ہے کہ قومی دولت کے لٹیروں کی سیاست آخری سسکیاں لے رہی ہے،عمران خان ہر پاکستان کی مضبوط آواز بن چکے ہیں،پاکستان تحریک انصاف عوام کی ووٹ کی طاقت سے فرسودہ نظا م کو بدل دے گی،انصاف اور قانون کی با لا دستی کی جنگ میں جیت عوام کی ہی ہوگی۔ انہو ںنے کہاکہ آج پاکستان انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے جس کے ذمہ دار رجیم چینج کرنے و ا لے ہیں،مہنگائی ،بے روزگاری ،معاشی بدحالی کا واحد حل فی الفور نئے الیکشن ہیں،پاکستان کو لو ٹنے والے آج الیکشن کرانے سے گھبرارہے ہیں ،پاکستان مذید چور اور لٹیروں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا اس لئے فی الفور نئے الیکشن کی طر ف جایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں