اسلام آباد (بیوروچیف) قومی سلامتی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرااجلاس آج ہو رہا ‘عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان اور متعلقہ کابینہ ارکان شرکت کریں گے جبکہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہونگیاجلاس کے موقع پرپارلیمنٹ میں سکیورٹی کے سخت اورغیر معمولی انتظامات قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹغیر متعلقہ افرادکا داخلہ ممنوع قرار میڈیا سمیت تمام انٹری کارڈز عارضی طور پر غیر موثرریڈ زون کو ایف سی کے سپرد کر دیا گیا۔ ادھرپارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے رات گئے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہواجس میں فیصلہ کیاگیاکہ عمران خان سے ملاقات نہ کرائی گئی تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔قبل ازیں پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو شرکت کرنے والے اپنے ارکان کی فہرست بھجوا ئی تھی جس میں عمر ایوب بیرسٹرگوہر خان زرتاج گل اسد قیصر علی محمد خانشبلی فراز سینیٹر ہمایوں مہمند سینیٹر علی ظفرحامد رضا، عون عباس زبیرخان، ثنااللہ مستی خیل، بشیر خان اور عامر ڈوگر کے نام شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا جس کے مطابق اب اجلاس آج ہوگا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس اِن کیمرہ ہو گاجس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔علاوہ ازیں ایوان زیریں نے اسمبلی ہال کو قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کیلئے مختص کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی۔ دریں اثناان کیمرہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیںاجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کی عکس بندی، ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ملازمین کو آج چھٹی دے دی گئی کمیٹی اراکین کے علاوہ تمام اراکین پارلیمنٹ کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
