قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزراء سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ایران، اسرائیل، امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیرِ غور آئیں گے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر غور ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں