قومی سلامتی کے فیصلوں سے قوم کا مورال بلند ہوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مر کزی نظیم تاجران پاکستان کے سرپر ست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد اور سینئر رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتی ہے۔ قومی سلامتی کے اجلاس کے فیصلو ں سے قوم کا مورال بلند ہوا ہے۔ پوری دنیا جا ن چکی ہے بھارت اپنی ناکام سیکور ٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ پور ی قوم بغیر کسی ابہام کے قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ وطن کے دفاع کیلئے سرحدوں کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیانہوں نے کہا کہ بھارت ا وراسرائیل ظلم و بربریت میں ہلاکو اور چنگیز کو بھی مات کر دیا قوم جہاد کیلئے تیار اس لئے حکومت جہاد کااعلان کرے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے پاکستان کی سرحدوں کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ہمیں اپنی مایہ ناز افواج پر فخر ہے جوبھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں