لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی از سر نو تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جب کہ سلیکشن کمیٹی میں سابق کرکٹر عاقب جاوید اور اظہرعلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کرکٹر اور سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ کمیٹی میں حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو کنوینر مقرر کیے جانے کا امکان ہے اور سابق کپتان اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کی بھی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ محمد یوسف نے دو ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔دریں اثناء گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔
14