فیصل آباد (پ ر) سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ قومی مفاد میں ہر پاکستانی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا درآمدات میں کمی’ ایکسپورٹ میں اضافہ’ سمگل شدہ کا استعمال ختم اور کفایت شعاری کا مظاہرہ کر کے ہم وطن عزیز پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صرف میں شامل کر سکتے ہیں جب تک بحیثیت مجموعی ہم پاکستان سے مخلص نہیں ہوں گے ملک ترقی اور خوشحالی کی ڈگر پر گامزن نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک سے دو ارب ڈالرز کے قریب بیرون ملک سے موبائل فونز منگواتے ہیں اگر بالفرض ایک سال تک ہم غیر ملکی موبائل فونز امپورٹ نہ کریں اور لوکل سطح پر مینو فیکچرنگ کی جائے تو یہ اقدام ملکی بہتری کیلئے سود مند ثابت ہو گا اسی طرح پاکستان میں ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ چائے امپورٹ کی جاتی ہے
12