11

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگیUAEویمن گروپ کو شکست

کراچی (سپورٹس نیوز)ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی، قومی ٹیم ٹی20 فارمیٹ کے ایونٹ میں 10 وکٹوں سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان ویمن نے یو اے ای ویمن کو گروپ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی۔یو اے ای ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 103 رنز بنائے۔ تھیرتھا ستیش 40، ایشا اوزا 16 اور خوشی شرما 12 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پاکستان ویمن کی جانب سعدیہ اقبال، نشرح سدھو اور طوبیٰ حسن نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ندا ڈار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قومی ویمن ٹیم نے ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 15ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔ گل فیروزا نے 62 اور منیبہ علی نے 37 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔ اس سے قبل آٹھ مرتبہ مختلف ٹیمیں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں