30

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کیرئیر کے 2000رنز مکمل کرلئے

ملتان (سپورٹس نیوز) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے2000رنز مکمل کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے پیر کے روز انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے دو ہزار رنز مکمل کئے۔شان مسعود انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 177 گیندوں پر151رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔شان مسعودنے36 ٹیسٹ میچوں میں 67 اننگز کھیل کر پانچ سنچریوں اور 10 نصف سنچریوں کی مدد سے30.35کی اوسط اور 51.82 کی سٹرائیک ریٹ سے2034رنز بنا رکھے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں شان مسعود دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے 34 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں