قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کائونٹی یارکشائر سے معاہدہ طے

یارکشائر(سپورٹس نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے انگلش کانٹی یارکشائر سے بقیہ سیزن کے لئے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔یارکشائر کانٹی مینجمنٹ کے مطابق امام الحق رواں ہفتے سرے کے خلاف شیڈول میچ میں ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے، یارکشائر کے جنرل منیجر نے امام الحق کی شمولیت کو ٹیم کے لئے خوش آئند قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ امام الحق جیسے تجربہ کار اوپنر اب ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ان کی موجودگی بیٹنگ لائن کو تقویت دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں