قومی ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کریگی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں وائٹ بال سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران سربراہ بنگلا دیش بورڈ کے دورے میں سیریز پر بات ہوئی تھی۔یہ فیوچر ٹور پروگرام سے ہٹ کر سیریز پلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم مئی میں وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز شامل ہوں گے۔یہ سیریز 11 اپریل سے 18مئی تک شیڈول پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے اختتام کے بعد منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں