قومی ٹیم میں سلیکشن کیلئے معیار مقرر کیا جائے۔ محمد یوسف

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پرفارم کرنا قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ 50سالہ محمد یوسف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ عثمان خان کو قومی ٹیم میں کیسے شامل کیا گیا، تاہم عثمان خان نے پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن میں پرفارم کیا تھا۔محمد یوسف نے کہا کہ”اظہر زیدی نے بھی ایک اچھا نکتہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل صرف تفریح ہے”۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب درست معیار نہیں ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی میں کوئی صلاحیت ہے تو اسے اکیڈمی بھیجنا کافی ہے، اگر وہ کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پرفارم کرتا ہے تو سلیکٹرز کو اس پر نظر رکھنی چاہیے اور اگر وہ پی ایس ایل میں پرفارم کرتا ہے تو آپ اسے قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ” عثمان خان اس عمل سے نہیں گزرے تھے اور انہیں براہ راست پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا”۔ قومی ٹیم کے لیے نئے کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں ہونا چاہیے چاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں