قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے سامنے بے بس نظر آئی۔ کامران اکمل

کراچی (سپورٹس نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے چیمپنئزٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست پر ٹیم کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے جب 280 رنز بنا لیے تھے تب ہی ہمارے ہاتھ سے میچ نکل گیا تھا۔کامران اکمل نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے اپنی وکٹیں ہاتھ میں رکھیں اور اس کے بعد لاٹھی چارج کیا، نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی ان فٹ ہوا تودوسرے کھلاڑی نے سنچری بنادی، نیوزی لینڈکی بیٹنگ اپنے کھلاڑیوں کو دکھائیں اور بتائیں ایسے کھیلتے ہیں۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بھی میچ جیتے تو سمجھ لیں ہم نے ٹاپ فور میں کوالیفائی کر لیا ہماری کرکٹ کالیول یہ ہوگیا ہے زمبابوے،آئرلینڈ کیساتھ سیریز کھیلیں، ٹورنامنٹ سے15دن پہلے ٹیم بنائیں گے تو پھر نتائج ایسے ہی نکلیں گے ہم 6 ،7 سال سے کہتے آرہے ہیں کہ پسند ناپسند پر فیصلے ہو رہے ہیں۔ ہم کہتے آ رہے تھے کہ اس طرح کے فیصلے قومی ٹیم کو تباہ کر دیں گے ہم کہتے تھے کہ قومی کرکٹ کو ہائی جیک کیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں