قومی ٹیم کی بری کارکردگی پر کامران اکمل کی شدید تنقید

دبئی (سپورٹس نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا ہے کہ اگر میرا بس چلے تو سلمان علی آغا صائم ایوب اور حسین طلعت کو ٹیم سے نکال دوں۔ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان ٹیم اچھا آغاز ملنے کے باوجود مکمل 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 146 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے فلاپ شو پر سابق قومی کرکٹرز نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ اے آر وائی نیوز کے ایشیا کپ سے متعلق اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ سلمان علی آغا، صائم ایوب اور حسین طلعت کو ٹی 20 میں نہیں ہونا چاہیے۔ میرا بس چلے تو میں ان تینوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکال دوں۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا کھلاڑی نہیں اور اس کو قیادت دے دی گئی۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ہماری ٹیم صرف فارمیلٹی پوری کرنے گئی ہے۔سابق وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ بچوں کو بھی میچ کا پتہ ہوتا ہے کہ 10 اوررز میں اگر اتنا اسکور بن جائے تو اگلے دس اوورز میں کتنا اسکور بنا سکتے ہیں۔ لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ نہ ہیڈ کوچ اور نہ ہی کپتان کا دماغ چل رہا ہے کہ کیا کرنا چاہیے۔ جیسا آغاز ملا تو شاہین اور نواز کو اوپر بھیجنا چاہیے تھا، لیکن ایسے بیٹر بھیجے جو فارم میں نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں