قومی ٹیم کی شکست پر شعیب اختر کا سخت ردعمل

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کر پاتے۔ اگر فہیم کو بولنگ کرنی تھی تو نئی گیند کا استعمال کرنا چاہیے تھا، اگر وہ صائم کی جگہ لے لیتے تو وہ کارآمد ثابت ہوتے۔شعیب اختر نے کہا کہ ابرار سے پہلے پارٹ ٹائم بالرصائم ایوب آ رہے ہیں۔ ابرارآپ کے مین بالر ہیں۔ آپ کی بالنگ لائن اپ اس قابل نہیں تھی، اگر پاکستانی ٹیم نے 200 رن بھی بنائے ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کرپاتے ۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی بالنگ ناقص تھی۔ حارث رف نے حریف کیایک بھی بلے باز کو آٹ نہیں کیا۔ ہندوستانی بلے باز اپنی غلطیوں سے آٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں