قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف سیاست میں قسمت آزمانے کیلئے تیار

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔ایک انٹرویو کے دوران سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو وہ کس جماعت کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔سابق کپتان نے جواب میں فوراً کہا کہ اگر وہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔اُن سے سوال ہوا کہ وہ انتخابات میں کب کھڑے ہوں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن میں کھڑے ہوں گے۔واضح رہے کہ راشد لطیف کرکٹ کوچ اور سابق وکٹ کیپر کپتان رہے ہیں، انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 1992ء اور 1997ء کے درمیان بطور وکٹ کیپر دائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں۔اُنہوں نے 2003ء میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں