قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد حسنین کی گلوکاری کے چرچے

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کرکٹ کے بعد گلوکاری میں اپنی آواز کا جادو جگا کر چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے بھائی کی شادی پر گانا کر گلوکاری کے جوہر دکھائے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بالر کا یہ انداز دیکھ کر دوستوں اور رشتہ داروں نے خوب سراہا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی محمد حسنین کی گلوکاری کی تعریف کی گئی۔خیال رہے کہ محمد حسنین پہلے بھی گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اس سے قبل وہ پاکستان سپر لیگ میں اپنے ساتھی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔محمد حسنین کو چار سال قبل ایک ویڈیو میں اعظم خان کے ساتھ گنگناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔، ان کی اس ویڈیو کو اب تک یوٹیوب پر ایک لاکھ 18 لوگوں نے دیکھا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ٹوئٹر اکائونٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں کی گلوگاری کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں