قومی کرکٹر سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔لاہور میں سدرا نواز اور غیاث خان کے نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ سدرا نواز کی غیاث خان سے شادی کی باقاعدہ تقریب آج لاہور میں ہو گی۔ علاوہ ازیں سدرا نواز کی مہندی اور مایوں کی تقریبات میں ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں