قومی کرکٹ ٹیموں شاہینز’ ایمرجنگ اور اریج گروپس کیلئے پلان تیار

لاہور(سپورٹس نیوز)قومی کرکٹ ٹیموں شاہینز، ایمرجنگ اور ایج گروپس کے لیے پلان تیار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے پلان منظوری کیلئے پیش کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بائیو مکینکس لیب کو مقامی یونیورسٹی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور منتقل کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کرکٹرز کو جدید آلات اور سافٹ ویئرز کے ساتھ ٹریننگ دی جائے گی۔ فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہائی پرفارمنس سینٹرز کو آباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔سیالکوٹ میں انڈرـ13 اور انڈرـ15 ایج گروپس کے کھلاڑیوں کے پروگرامز ہوں گے جبکہ فیصل آباد میں انڈرـ17 ایج گروپ کے کھلاڑیوں کے طویل ٹریننگ پروگرام ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ملتان میں انڈرـ19 اور کراچی میں ویمن کرکٹرز کے سینٹرز ہوں گے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 30 سے 35 کرکٹرز کی ٹریننگ قومی ٹیم کی بینچ اسٹرنتھ کیلیے ہوگی۔ٹیسٹ سیریز کی ابھی سے تیاری کیلیے بھی پلان تیار کر لیا گیا، ریڈ بال کے لیے فوری طور پر ہیڈ کوچ مقرر نہیں کیا جا رہا تاہم مصباح الحق سمیت کئی نام زیرِ غور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں