دبئی (سپورٹس نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے بھارت نے پاکستان کو6وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے دیا گیا 172رنز کا ہدف بھارت نے 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔بھارت کے نائب کپتان شبمن گل نے 28 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے 47 رنز سکور کیے جبکہ کپتان سوریا کمار یادو بغیر کھاتہ کھولے ہی حارث رف کی گیند پر ابرار احمد ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔بھارتی وکٹ کیپر بلے باز سنجو سمسن بھی حارث رف کا شکار بنے اور 17 گیندوں پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ تلک ورما نے 30 اور ہاردک پانڈیا نے 7 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگ کھیلی۔پاکستان کی جانب سے حارث رف نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے سپر فور کے بڑے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستان کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گئی، فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔پاکستان کا دوسرا نقصان صائم ایوب کی صورت میں ہوا جب وہ 93 رنز کے مجموعی سکور پر 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نئے آنے والے بلے بازحسین طلعت بھی زیادہ دیر صاحبزاہ فرحان کا کریز پر ساتھ نہ نبھا سکے اور 10رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کو 115 رنز کے مجموعی سکور پر بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا جب صاحبزادہ فرحان 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیچ تھما بیٹھیجبکہ محمد نواز 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے 2 جبکہ کلدیپ یادو اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔



