قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش’3اہم کھلاڑی انجری کا شکار

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے، ٹی 20 اسکواڈ میں ممکنہ طور پر شامل ہونے والے 3 اہم کھلاڑی انجری مسائل کا شکار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو دائیں کندھے میں تکلیف کا سامنا ہے جبکہ فاسٹ بالر نسیم شاہ اور محمد وسیم جونئیر کی بھی انجری کے باعث اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات معدوم ہو گئے۔پاکستان سپر لیگ کے 10ویں سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بالر سلمان مرزا اور اسپنر صفیان مقیم کی مختصر فارمیٹ کے اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں