قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کو شکست دینے کا ہدف

لاہور (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کا ہدف دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔لاہور میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزرا، کرکٹرز اور شائقین نے شرکت کی۔قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو بہت ہی شاندارطریقے سے مکمل ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کا ہدف دے دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارے کھلاڑیوں نے اعلی کرکٹ کھیلی، پوری قوم کا دل جیتاہے، بابر اعظم اور رضوان سے قوم کو بڑی توقعات ہیں، آپ چیمپئنزٹرافی جیت کرنہ صرف پوری قوم کے ہیروز ہوں گے بلکہ ہمسائیہ ملک بھارت کو شکست دے کر24 کروڑ عوام کے دل جیتیں گے۔خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ شاہین آفریدی سے بھی توقع ہے کہ وہ اپنے سسر شاہد آفریدی کی طرح وکٹیں گرائیں ۔ وزیر اعظم نے چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں