قومی کرکٹ ٹیم کی بڑی کامیابی

دبئی (سپورٹس نیوز) پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 134رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں محمد نواز38رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوپننگ پر آنے والے فخر زمان 24 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ فخر زمان 17 ، حسین طلعت 32 ، محمد حارث 13 اور محمد نواز 38 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور وانینڈو ہاراسانگا نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے جس میں کامینڈو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کوشل پریرا 15 ، چاریتھ آسالانکا 20 ، ہرسانگا 15 اور کروناتنے 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حارث روف اور حسین طلعت نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں