قومی ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)قومی ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا، نصیر بندہ اسٹیڈیم اسلام آباد سے گول پولز غائب کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری قومی تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو مسائل کا سامناکرنا پڑ رہا ہے جہاں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی مبینہ نااہلی کے باعث نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم سے گول پولز اچانک غائب ہو گئے۔ گول پوسٹس نہ ہونے کے سبب کھلاڑیوں اور گول کیپرز کا ٹریننگ سیشنز متاثر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں