33

قومی ہاکی ٹیم کیلئے 20لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور(سپورٹس نیوز)وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ویلڈن قومی ہاکی ٹیم، پاکستان نے جوش، جذبے، ولولے اور محنت سے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے قومی ٹیم کی بہترین پرفارمنس پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔فیصل کھوکھر نے کہا کہ انشاللہ وہ دن دور نہیں جب قومی کھیل ہاکی ایک بار پھر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرے گی، حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں