قومی ہاکی ٹیم کی بغاوت

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کے خلاف بغاوت کر دی۔قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی،لاہور ائیر پورٹ پرکپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ نے کھلاڑیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ہم سے جھوٹ بولا ہے ،ہم موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کرتیہیں، اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ،جن حالات میں میری ٹیم نے پرفارم کیا یہ بڑی بات ہے ۔ہمارے کھلاڑی ناشتہ خود بناتے رہے ،برتن خود دھوتے رہے ،جب کھلاڑی کو ریسٹ نہیں ملے گا وہ کیسے پرفارم کرے گا ،پاکستان ہاکی بہتر کرنے کے لئے پڑھے لکھے اور میرٹ پرلوگ لانے چاہئیں،مینجمنٹ کو گالیاں دینے والی بات درست نہیں، کچھ تلخ کلامی ہوئی۔دوسری جانب معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ترجمان اسپورٹس بورڈ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی عزت اورسہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اگرغفلت یا بدانتظامی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہء قومی ہاکی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کے دوران غیر معیاری رہائش فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو چھوٹے کمروں میں تین، تین کی تعداد میں ٹھہرایا گیا جس پرشدید تشویش پائی جاتی ہے، رہائشی انتظامات بین الاقوامی معیارکے مطابق نہیں تھے، جس سے قومی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں